مرکز اطلاعات فلسطین
قابض صہیونی فوج نے مسلسل 364 ویں دن بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے بمباری، دھماکوں اور تباہی مچانے کے ذریعے غزہ کی پٹی میں نیا قتل عام کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سامان، امداد اور سفر کی نقل و حرکت پر بھی پابندیاں برقرار رکھی گئیں۔
ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ آج رات شہر غزہ کے جنوب میں حی الصبرہ میں
مسجد عبداللہ عزام کے قریب السوافيري خاندان کے ایک گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بچہ حسام أحمد حوسو اور خاتون انتصار أبو عصر شہید ہو گئے، جبکہ 6 شہری زخمی ہو گئے۔